ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
خاتون نے شوہر کو اپنی ماں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، کتنے سال سے یہ شرمناک سلسلہ جاری تھا؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ڈیرہ بگٹی، پاک فوج کی کارروائی، پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ جس کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ "ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد" کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔