عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا

پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے ، اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کونسا آسمان زمین پر آجائے گا، یہ عدلیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور ان کی بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس کے بعد وہ تمام رہنما چکری سائڈ سے موٹر وے کی طرف روانہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے ملنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روکا تھا، حراست میں لیے جانے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے بحث وتکرار کی۔جس پر پولیس نے مجموعی طور 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیے جن میں عمران خان کی بہنوں، قاسم زمان خان، احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ دکھائے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آپ سب کو گرفتار کریں گے ، پولیس نے تمام رہنماؤں کو حراست میں لے کر قیدی وین میں بٹھا دیا تھا۔تاہم، کچھ دیر کے بعد پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا جس کے بعد وہ چکری سائیڈ سے موٹر وے کی طرف روانہ ہوئے اور ہوٹل میں تمام رہنماؤں نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔اس موقع پر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پولیس نے گورکھپور پر روکا تھا، موٹرسائیکل پر مختلف گاؤں سے ہوتے دوسرے ناکے پر پہنچا ہوں، یہ عدالت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریاست کے اہلکار ہیں یہ کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے ، اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کونسا آسمان زمین پر آجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے پارٹی اور سیاست پر ہی بات کریں گے ، بانی جو نام دیتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا۔صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اسکے کہ ہم یہاں پر امن طور پر آنے کی کال دیں، لارجر بنچ کے فیصلے آئے ، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور ملک کی شناخت ہے اگر ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر ملاقاتوں کو لیکر تشویش تو ہے ، سلمان اکرم راجا جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی باقی لوگوں کو دی جاتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، جو لوگ اندر جاتے ہیں ان کے متعلق سوالات تو موجود ہیں، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔اس سے قبل، 8 اپریل کو بھی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا تھا جس پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا تھا۔بعد ازاں،گورکھپور ناکہ پر احتجاج کرنے پر عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو تحویل میں لے لیا گیا تھا، البتہ کچھ ہی دیر بعد تمام رہنماؤں کو رہا کردیا گیا تھا اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے تھے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اب کھل کر اپوزیشن کریں ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، کارکن پوری قوت کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، یہ جو مرضی کر لیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، میرے اور بشری بی بی کے اوپر جیل میں جو مینٹل ٹارچر ہو رہا ہے وہ عاصم منیر آپ اس لیے کروا رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے یا ٹوٹ جائیں گے، ہم نے ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پڑھا ہوا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم یزیدیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے کیوں کہ یہ شرک ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل یحییٰ خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا کندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کرسکیں پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی، 26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا، آپ نے جمہوریت ختم کردی، آپ نے رول آف لاء ختم کردیا، آپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں تو اس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری آنا بند ہوگئی جس پر پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
  • سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • سپریم کورٹ؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار