عازمین حج کیلیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔
انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے ہوں۔
وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک کا اچھا تجربہ رہا ہے۔ سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا ۔ اس وقت دوبارہ ذمے داری عائد کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ کراچی سے 21600 عازمین روانہ ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے جو عازمین حج جائیں گے، کوشش ہے ان کی تعلیمات اور سہولیات مکمل ہوں۔ ہر گروپ کے ساتھ ناظم ہوگا تاکہ کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔ مکہ میں حجاج کرام اور عزیزیہ میں سب کے لیے اچھی عمارتیں لی گئی ہیں۔ وہاں اسپلٹ اے سی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس سال ایگریمنٹ میں شامل ہے کہ شیلف لگائے جائیں۔ ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی بہترہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروانے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔اداکارہ و ماڈل کومل میر ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں، ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے، انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے، جو زیادہ تر ان کے چہرے پر ظاہر ہوا۔کومل نے بتایا کہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی جس کیلئے انہیں بتایا گیا کہ بڑی سکرین پر بہتر دکھنے کے لیے صحت مند نظر آنا ضروری ہے ورنہ وہ سکرین پر چھوٹی نظر آئیں گی، اس لیے انہوں نے خوراک میں بہتری کی زیادہ کھانا شروع کیا اور فطری طور پر وزن بڑھایا۔
کومل نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چہرے پر فلرز کروائے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ خوبصورت اور صحت مند محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار رہی ہیں۔