بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا؛ کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح نوکنڈی سمیت چاغی دالبندین اور نوشکی میں ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور وہاں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
صوبے کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، تاہم ڈیرہ بگٹی، رکھنی، ژوب سمیت لورالائی میں 2 روز کے دوران ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب لڑکی اور لڑکے کوغیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی غیرت کے نام پر قتل کا دوہرے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔
Post Views: 3