پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2025 کی کوالیفکیشن حاصل کرلی۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے تھے۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم محض 34.4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یوں پاکستان نے 67 رنز سے فتح سمیٹی، یہ ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت تھی۔

https://www.

express.pk/story/2757726/pakistan-womens-team-ne-icc-womens-world-cupp-2025-ke-liye-qualify-karliya-2757726

اس جیت کیساتھ ہی گرین شرٹس کی ٹیم بھارت میں ہونیوالے ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائی کرچکی ہے اور یہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس کیلئے ہندوستان لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارت ورلڈکپ 2025 کی میزبانی کرے گا لیکن پاکستان اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، یہ فیصلہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں ہوا تھا کیونکہ بھارت سیکیورٹی کا بہانہ کرکے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور یوں ایونٹ پاکستان نے دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چُنا تھا۔

https://www.express.pk/story/2757761/psls-rocket-man-vs-ipls-robotic-dog-who-is-better-2757761

اسی دوران آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ 2027 تک کے تمام ایونٹس میں بھارت-پاکستان میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

https://www.express.pk/story/2757808/did-ronaldo-marry-his-girlfriend-georgina-2757808

جس میں ورلڈکپ 2025 (بھارت)، ٹی20 ورلڈکپ 2026 (بھارت/سری لنکا) اور ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 (پاکستان) میں شامل ہیں ۔

اسی طرح ویمنز ورلڈکپ 2025 میں اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچی تو وہ میچز بھی بھارت سے باہر ہوں گے، جبکہ بھارت اور پاکستان کا میچ بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان نے ورلڈکپ 2025

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری

فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی طرف سے جلد بازی میں معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام بزدلانہ اور غیرقانونی ہے، ہر قطرے پر ہمارا حق ہے، قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے اس کا دفاع کریں گے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں عالمی ادارے بھی شامل ہیں، پاکستان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، کسی بھی جارحیت کا ماضی کی طرح موثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
  • جب جب بھارت کو پاکستان میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا؟
  • سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
  • جولائی 2024سے 2025: ٹیکسٹائل برآمدات میں 9.38فیصد : درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ‘ وزیراعظم