لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج
کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہوگئے، جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی، مظاہرے میں شامل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کی حالت بھی خراب ہوگئی۔
پولیس ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب نیازی اور سلمان حسیب کو ساتھ لے کر چلی گئی، اور مؤقف اختیار کیاکہ ہم ڈاکٹرز کے نمائندوں کو مذاکرات کے لیے لے کر جارہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہاکہ پولیس کی جانب سے مذاکرات کا کہا جارہا ہے، اگر ہمیں گرفتار کر لیا جاتا ہے تو مظاہرین دھرنا جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر مطالبات پر پیشرفت نہ ہوئی تو کل سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا جائےگا۔
محکمہ صحت کے ملازمین اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، اور ان کا دھرنا 12 روز سے جاری ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ڈی آئی آپریشنز دھرنا شرکا کو روکنے کے لیےدوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان سے کہا تھا کہ اپنی جگہ سے وزیراعلی ہاؤس کی طرف نہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا مفت ادویات کی فراہمی، ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کے مظاہرین کو کہا ہے کہ مذاکرات سے معاملات حل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج اداروں کی نجکاری پولیس دھرنا جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس لاٹھی چارج لاہور مظاہرین گرفتار واٹر کینن وزیراعلٰی ہاؤس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداروں کی نجکاری پولیس گرینڈ ہیلتھ الائنس لاٹھی چارج لاہور مظاہرین گرفتار واٹر کینن وزیراعل ی ہاؤس وی نیوز گرینڈ ہیلتھ الائنس لاٹھی چارج کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔
ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔