احسن اقبال کا وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو زیادہ رقم دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اگلے بجٹ میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے این 25 قومی شاہراہ کی تعمیر 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو وفاق کی طرف سے دیگر منصوبوں کےلیے بھی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بلوچستان کےلیے سب سے زیادہ رقم مختص کریں گے، معدنیات بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ جو لوگ مزدوروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں وہ صوبے کو پسماندہ رکھ کر اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔
اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک طرف تباہی کا راستہ اور دوسری جانب اڑان کا راستہ ہے، ہم اڑان پاکستان میں وفاق کے ساتھ پارٹنر ہیں، ہم اپنا ایکسپورٹ بورڈ بنائیں گے۔
اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں کچھی کینال سمیت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی سائنسدانوں نے مرغیوں کی ایک نئی نسل تیار کر لی جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی یہ نئی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انڈوں کی یہ پیداوار روایتی دیسی مرغیوں کی پیداوار سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے مطابق مرغیوں کی اس نئی نسل’یونی گولڈ‘ کو مقامی پولٹری کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں عام کم سے درمیانے درجے کے ان پٹ سسٹم کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ نسل ایک سال میں 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے جبکہ مرغیوں کی جو عام دیسی نسلیں ہیں وہ سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس نسل میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے یہ ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کی مالی اعانت سے تیار کی گئی مرغیوں کی یہ نئی نسل درآمد شدہ پولٹری نسلوں پر انحصار کم کرنے اور دیہی زندگی کے پائیدار ذرائع کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
پاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ