کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کراچی:
سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ میمن گوٹھ جاوید ابڑو کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا سبب بننے والے کار سوار کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کار سوار علی محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔