Express News:
2025-11-04@06:14:18 GMT

4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT

بھارت کے شہرعلی گڑھ کی ایک خاتون کے اپنی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ فرار ہونے کے چند روز بعد ریاست اتر پردیش سے بھی ایسا ہی غیر معمولی واقعہ سامنے آیا  جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر سنیل کمار نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف 2 بار گھر آتا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اپنی بیٹی کے سسر کو گھر بلاتی تھی۔

فرار ہونے والی خاتون کے بیٹے نے بھی کہا کہ جب بھی بہن کا سسر گھر آتا تھا تو مہاں انہیں دوسرے کمرے میں جانے کا کہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر خاتون اور اس کی بیٹی کا سسر اپنے گھر والوں کی طرف سے کسی مزاحمت سے بچنے کے لیے بھاگ گئے۔

43 سالہ خاتون کے چار بچے ہیں جن میں سے ایک کی شادی 2022 میں ہوئی، ذرائع کے مطابق اس کے بعد سے خاتون نے بیٹی کے سسر، 46 سالہ شیلندرا کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔

خاتون کے شوہر ٹرک ڈرائیور سنیل کمار نے بتایا کہ وہ گھر سے دور رہ کر باقاعدگی سے پیسے گھر بھیجتا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اکثر بیٹی کے سسر کو گھر بلاتی تھی۔

خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد بہت کم ہی گھر ہوتے ہیں، ماں ہر تیسرے دن، بہن کے سسر کو گھر بلاتی اور ہمیں دوسرے کمرے میں بھیج دیتی، اب وہ اس کے ساتھ بھاگ گئی۔

پڑوسی کے مطابق شیلندر آدھی رات کے قریب خاتون کے گھر آتا تھا اور صبح سویرے چلا جاتا تھا۔

سنیل کمار نے شیلیندر کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنی بیٹی کے بیٹی کے سسر کے مطابق خاتون کے کے ساتھ

پڑھیں:

یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ

 

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • یومِ اقبال: 9 نومبر کوکوئی اضافی تعطیل نہیں ہوگی
  • لاہور؛ مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، سات افراد گرفتار
  • پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی