واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہے جبکہ ایم کیو ایم کے 36، پی ٹی آئی کے 8 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ وقار مہدی اس وقت پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما آصف خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ ایوان میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہے جبکہ ایم کیو ایم کے 36، پی ٹی آئی کے 8 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن موجود ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے

پڑھیں:

کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی الیکشن ہوں گے جس میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی امیدوار بھی ہیں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک اور سیاسی جماعت سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو گریڈ 12 کی طالبہ ہیں اور اس وقت سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔
ان تین جماعتوں کے علاوہ گرین پارٹی آف کینیڈا سے طالبہ افرا بیگ سمیت 3 پاکستانی امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور جماعت کمیونسٹ پارٹی سے 1 پاکستانی نڑاد امیدوار سلمان ظفر اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے نجیب بٹ بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والوں کے ساتھ ساتھ 5 پاکستانی نڑاد امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے 5 امیدوار سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

پاک بھارت  سٹریٹجک تصادم کا خطرہ، وہ ایک قدم جس سے حالات نارمل ہوسکتے ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ میں مشورہ دے دیا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
  • حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
  • بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال
  • سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی
  • کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
  • ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا 
  • پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر