واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے چینی ایئرلائن نے امریکی طیارہ سازکمپنی ”بوئنگ“کو نئے میکس737جہازوں کے آڈرمنسوخ کردیئے ہیں اور حال ہی میں چینی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا بوئنگ737میکس جہاز ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹیل میں قائم ”بوئنگ“کمپنی کے مرکز پہنچا ہے .

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“کے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی ایئرلائن نے بوئنگ کمپنی سے متعدد نئے میکس737 طیارے خریدنے کا آڈردیا تھا جن میں سے دو طیاروں کو چینی فضائی کمپنی کے حوالے سے تیار بھی کیا جاچکا تھا تاہم چین نے فضائی بیڑے میں شامل پہلے میکس737کو بھی واپس بجھوادیا ہے اور ”بوئنگ “کو مطلع کیا ہے کہ وہ چینی فضائی کمپنیوں کے لیے مزید طیاروں کی ترسیل نہ کرئے.

رپورٹ میں بوئنگ کمپنی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین نے 737 میکس 8 جیٹ طیاروں کی دو چینی ایئر لائنز کے لیے تیار کیے جا رہے تھے چین کی ژیامین ایئر لائنز کے لیے تیار کیا جانے والا طیارہ”بوئنگ“ کے سیٹیل میں قائم پروڈکشن مرکز پر واپس پہنچا ہے یہ ان متعدد 737 میکس جیٹ طیاروں میں سے ایک تھا جن کا آڈرچینی فضائی کمپنیوں نے دے رکھا تھا فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں بوئنگ کمپنی اور چینی ایئر لائنز سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن دونوں جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا.

رپورٹ میں اس معاملے کو امریکی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چونکہ بوئنگ کمپنی کے طیارے کی قیمت کروڑوں ڈالروں میں ہوتی ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی طیارہ سازکمپنی سمجھی جاتی ہے جس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے ‘ٹیرف کے معاملے میں جوابی کاروائی کے طور اگر چین کی تقلیدمیں دیگر ممالک نے بھی اپنے آڈرکینسل کرنا شروع کردیئے تو اس کا براہ راست فائدہ بوئنگ کی سب سے بڑی حریف یورپی کمپنی”ایئربس “کو ہوگاجو طیارہ سازکمپنیوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر شمار ہوتی ہے .

ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے 55ملین ڈالر مالیت کی اس ایئربس پر بھاری اضافی محصولات عائد ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے بتایا گیا ہے کہ بیجنگ ایسی ایئر لائنز کی مدد کرنے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے جو بوئنگ جیٹ طیارے لیز پر لے رہی ہیں مگرٹیرف کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ادھر برطانوی جریدے”ڈیلی میل“نے بتایا ہے کہ چین کی حکومت نے چینی ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ بوئنگ جیسی امریکی کمپنیوں سے طیاروں سے متعلق آلات اور پرزوں کی خریداری روک دیں چین اگلی دو دہائیوں میں طیاروں کی متوقع عالمی طلب کا تقریباً 20 فیصد حصہ دار ہے بوئنگ طیاروں کے آرڈرمیں کمرشل ایئر لائنز اور لیزنگ فرموں نے مارچ کے آخر میں چینی کمپنیوں کو 130 طیارے فراہم کرنا تھے واضح رہے کہ ٹیرف کے نفاذکے اعلان کے فوری بعد بوئنگ کے چیف ایگزیکٹیوکیلی اورٹبرگ نے امریکی سینیٹ کی ایک سماعت دوران بتایا تھاکہ کمپنی نے اپنے 80 فیصد طیارے بیرون ملک فروخت کیے اور وہ ایسی صورت حال میں پڑنے سے بچنا چاہتی ہے جہاں کچھ مارکیٹیں اس کے لیے بند ہو جائیں اورٹبرگ نے بتایاتھاکہ اس وقت تقریبانصف ٹریلین ڈالر کے بیک لاگ آرڈرز کمپنی کے پاس تھے.

چینی وزارت خارجہ کے چیف ترجمان لن جیان نے 16 اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ چین کی جانب سے اپنی ایئر لائنز کو بوئنگ سے ڈلیوری سے انکار کرنے کا کوئی باضابطہ اعلان کرنے کے بارے میں آگاہ نہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ کی ترسیل روکنے کے چین کے حکم سے امریکا کی طیارہ سازی کی صنعت شدید متاثرہونے کا امکان ہے بتایا گیا ہے اس سے پہلے چینی ایئر لائن کے لیے تیار شدہ طیارے 737 میکس 8 کی لیزکو منسوخ کیا جاچکا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائنزاضافی محصولات کی ادائیگی کے بجائے مزیدہوائی جہاز کی ترسیل کو موخر کررہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صرف بوئنگ کو ہی نہیں بلکہ چینی ایئر لائن کے آپریشنز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوئنگ نے گزشتہ سال چین کی9 ایئر لائنز کو 18 طیارے فراہم کیے تھے جبکہ تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئر لائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ترسیل کا آڈردیا تھا. یادرہے کہ چین سمیت متعددممالک نے سال2019میں انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں بوئنگ میکس737کے دومہلک حادثات کے بعد ان پر غیراعلانیہ پابندی عائدکردی تھی جس کی وجہ سے بوئنگ کمپنی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور5سال کے بعد طیارہ سازی کمپنی کے آڈرزمیں بہتری آنا شروع ہوئی تھی تاہم ٹیرف کی جنگ نے اس کے لیے دوبارہ مشکلات کھڑی کردی ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی فضائی کمپنی بتایا گیا ہے ایئر لائنز طیاروں کی رپورٹ میں چینی ایئر گیا ہے کہ کی وجہ سے ہے کہ چین کمپنی کے کی ترسیل چین کی کے لیے

پڑھیں:

رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے

ویب ڈیسک: بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور ایئر بیس سمیت کئی اہم فوجی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

بھارت کے رافیل طیاروں، دفاعی نظام ایس 400 تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، شجاعت کی داستان رقم کرنے والوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

دشمن کا غرور خاک میں ملانے والے غازیوں کو پہلی بار قوم نے 14 اگست کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں دیکھا جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے انہیں اعزاز سے نوازا۔

ستارہ جرأت پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر حسن انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد اور فلائٹ لیفٹیننٹ اشہد عامر  شامل ہیں۔

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

قوم کے ان شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے اہداف کو تکمیل تک پہنچایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

متعلقہ مضامین

  •   بھارت کا نیا فضائی دفاعی نظام سدرشن چکرلانچ کرنے کااعلان
  • صنعتی اور سپیشل اکنامک زونز کیلئے ایک پوانیٹ پر بجلی فراہمی میں بڑی پیش رفت
  • رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے
  • پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف
  • سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل، نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے
  • پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز
  • دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا
  • ہم اسرائیلی بحری جہازوں کو گزرنے نہیں دینگے، پرتگالی سیاستدان
  • یوم آزادی: معرکہ حق میں استعمال طیاروں، ٹینکوں، توپوں، دیگر جنگی ہتھیاروں کی نمائش
  • ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی