چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی ایک قابل، دیانتدار اور قانون و انصاف کے علمبردار جج تھے، ان کی عدالتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات عدالتی برادری اور ملک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ، اغوا کیس کی خالی فائل پر چیف جسٹس کا اظہارِ برہمی
لاہور(نیوزڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کےلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ بھی موجود نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی یہ بری عادت ہے کہ فائلوں سے اہم چیزیں نکال لی جاتی ہیں یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مغوی خاتون کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا گیا؟ اور کوئی دستاویزی ثبوت پیش کریں جس سے ثابت ہو کہ مغویہ واقعی درخواست گزار کی بیٹی ہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو تو یہ بھی معلوم ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی بنیادی چیزوں کا علم نہیں عدالت نے پولیس کو 15 روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی.