معروف بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ نے ناصرف باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے بلکہ فلمی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ چھاوا 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔

وکی کوشل کے والد شام کوشل جو کہ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ’چھاوا‘ فلم کو بلاک بسٹر بنایا۔

شام کوشل نے فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 600 ناٹ آؤٹ، چھاوا بھارت میں 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ پشپا 2 اور استری 2 کے بعد چھاوا یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ آل ٹائم بلاک بسٹر۔ ’شکر رب دا تے سب دا کہ چھاوا کو اتنا پیار دیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sham Kaushal (@shamkaushal09)

اگرچہ فلم نے بھارت میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کر لی ہے لیکن فلم کی عالمی کمائی اس سے کہیں زیادہ ہے۔ سیکنک ویب سائٹ کے مطابق فلم کی عالمی کمائی 807.

6 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اداکارہ رشمی کا مندانا، جو فلم میں سنبھاجی مہاراج کی اہلیہ یسو بائی بھونسلے کا کردار نبھا رہی ہیں انہوں نے بھی سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ ہمیں خوش کرتے ہیں‘۔

Your love always makes us happy! ❤️ pic.twitter.com/Hwahd4Iwpq

— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) April 21, 2025

واضح رہے کہ چھاوا ایک مشہور مراٹھی ناول پر مبنی ہے۔ فلم میں وکی کوشل نے بہادر مرہٹہ حکمراں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ رشمیکا مندانا نے ان کی بیوی مہارانی یسوبائی کا کردار نبھایا ہے۔ وکی اور رشمی کے علاوہ فلم میں اکشے کھنہ، آشو توش رانا، اور دیویا دتہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ چھاوا رشمیکا مندانا وکی کوشل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ چھاوا رشمیکا مندانا وکی کوشل وکی کوشل بالی ووڈ

پڑھیں:

کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر سعید کارنر کے فلیٹ میں گولی لگنے سے 36 سالہ محمد طاہر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل  جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان شیفس کلب نے دوسری کلینری چیمپئن شپ
  • کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی
  • گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف
  • راکھی ساونت ہانیہ عامر کی بالی ووڈ انٹری پر حمایت میں بول پڑیں
  • سیالکوٹ ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی
  • بھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں ریکارڈ قائم کردیا
  • دوسری سالانہ غدیر مرکز اتحاد امت کانفرنس
  • عمران کی فیملی ایک طرف، گنڈا پور دوسری طرف ہیں، علی محمد خان
  • اسرائیل دو ہفتے میں غزہ جنگ ختم کرنے پر تیار؛ حماس کی جگہ دوسری حکومت کے قیام پر اتفاق
  • جعلی کلینک کے ذریعے لاکھوں ڈالر کمانے والا خاندان گرفتار