بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔

نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔

اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر رہے ہیں اور انہوں نے بھارتیوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک کے لیے ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جارہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی۔

نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈول ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا شیڈول طے کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت کا شکریہ ادا کیا تھا اور مصروف شیڈول کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارشد ندیم کو دعوت نیرج چوپڑا

پڑھیں:

اسپرٹ آف کرکٹ کی عدم پاسداری؛ پی سی بی کا میچ ریفری، ایونٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔

پی سی بی نے خط میں لکھا کہ آئی سی سی اور ایم سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ کھیل میں سیاست لانا کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

میچ ریفری کے ساتھ ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو بھی بھارتی منصوبے کا حصہ بننے پر ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
  • اسپرٹ آف کرکٹ کی عدم پاسداری؛ پی سی بی کا میچ ریفری، ایونٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ