اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے ہیں۔
گزشتہ رات (بروز جمعرات) اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ لانچ کیا، جس کے ذریعے مزید 28، V2 اسٹار لنک منی سیٹلائٹس زمین کے مدار میں چھوڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل
یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فالکن 9 راکٹ لانچ تھا جو زمین کے مدار میں چھوڑا گیا، کمپنی نے 2010 میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلا میں لے جانا شروع کیا تھا۔
اسپیس ایکس کے مطابق یہ 23 واں مشن پے، جو بہاماس کے مشرق میں بحر اوقیانوس میں تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایلون مسک کی ’ایکس میل‘ میدان میں
V2 سیٹلائٹ دوسرے سیٹلائٹس سے قدرے ہلکے ہیں جو اب تک تعینات ہیں، اسپیس ایکس نے سیٹلائٹ کی کا قدرے بڑا اور بھاری ورژن تیار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپیس ایکس اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس فلوریڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس فلوریڈا اسپیس ایکس نے اسٹار لنک
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔