پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے میں ہونے والے حملے نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
سیاحتی مقام پر خوں ریزی کے اس واقعے پر عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کی امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مودی حکومت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی جس میں خود ان کے وزیر داخلہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھرے اجلاس میں یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی مودی سرکار کو ناقص سیکیورٹی اقدامات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ اگر مودی جی شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جائیں اور کسی اہل شخص کو موقع دیں۔
آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلگام واقعے پر بھارتی یکطرفہ اقدامات: شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اعلی عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا تھا، جو مسلمان اکثریتی علاقہ ہے، جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ وادی میں پیش آنے والا بدترین واقعہ تھا۔
دریں اثنا، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا تھا، حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈراما بھی رچایا جارہا ہے، بھارت کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر اس قسم کے فالس فلیگ کا ڈراما رچاتا رہتا ہے۔
آج (23 اپریل) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارت نے واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کر دیے۔
مزیدپڑھیں:پہلگام واقعہ: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان