چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بیجنگ:
چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن نے بیجنگ میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، اور فریقین نے مشترکہ طور پر گھڑ سواری کے کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے اور ایونٹ براڈکاسٹ کوریج کرنے پر ایک معاہدے پر اتفاق کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور انٹرنیشنل ہارس رائیڈنگ فیڈریشن اور اے ایس او آئی ایف کے صدر اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن انگمار ڈیووس نے دونوں فریقوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔
انگمار ڈیووس نے گھڑ سواری کے کھیلوں کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر چائنا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر اس سال فروری میں چائنا میڈیا گروپ کا دورہ کرنے کے بعد ، دونوں فریق تیزی سے تعاون کے معاہدے پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں، ہم سی ایم جی کی عالمی معیار کی نشریاتی صلاحیتوں اور عالمی اثر و رسوخ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ناظرین کو گھڑ سواری کی انوکھی کشش دکھانے کی بھرپور امید کرتے ہیں.
ایم او یو کے مطابق چائنا میڈیا گروپ چینی مین لینڈ اور مکاؤ میں ایف ای آئی ورلڈ چیمپئن شپ اور یورپین چیمپئن شپ جیسے مخصوص ایونٹس کے لئے خصوصی ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ رائٹس اور نئے میڈیا کی نشریات کے عمومی حقوق حاصل کرے گا اور براہ راست نشریات، ہائی لائٹس ، نیوز رپورٹس اور دیگر فارمیٹس کے ذریعے ایونٹس کو پیش کرے گا۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔
وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔