بھارت؛ ناقص سیکیورٹی اور نااہلی پر سوال اُٹھانے والے صحافی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بھارتی فورسز نے اپنی ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا۔
اس کریک ڈاؤن آپریشن میں شہریوں سمیت صحافی اور دانشور طبقے کو فاشسٹ مودی پر سوال اٹھانے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔
مودی سرکار کی ایما پر ہر اُس شخص کو گرفتار کروا کر ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے جو پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھائے۔
ایسے ہی ایک کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور اب ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
گرفتار کشمیری صحافی کا صرف اتنا قصورتھا کہ انھوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی ؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟
حراست میں لیے گئے کشمیری صحافی کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑے کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوال ا
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے پہلگام حملے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 15سو سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ جموں کے اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے علاقے ڈوڈو بسنت گرگ میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ ضلع کولگام کے علاقے ٹنگمرگ میں آج دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔