ایک سو نوے پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ایک سو نوے پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔17 جنوری فیصلے کو سنائے گئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کی تھیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال، جب کہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا۔
رقم (190 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف نومئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ پاو نڈ کیس
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔