بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطلی کا اعلان آبی دہشتگردی ہے، جام خان شورو
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیرِ آبپاشی سندھ نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا بھر پور اور مؤثر جواب دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے، آبی سرحدوں اور حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، وقت پڑنے پر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے آبی دہشت گردی کی ہے۔ وزیرِ آبپاشی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری تمام فریقین کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا بھر پور اور مؤثر جواب دیں گے۔ جام خان شور نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، آبی سرحدوں اور حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وقت پڑنے پر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔