سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔ بھارت نے 2014 میں بہار میں دھماکے کرائے، بھارت نے 2019 میں پلواما کا ڈرامہ رچایا، بھارت نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا میں سکھوں پربھی حملے کرائے۔ آپ ہمارا پانی بند کریں تو ہم آپ کی سانس بند کردیں گے۔ ایٹمی ہتھیار شوکیس میں سجانے کے لیے نہیں رکھے۔
راولپنڈی میں وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیروں کا قاتل ہے، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں مودی کا ہاتھ ہے، بھارت اور اسرائیل دونوں دہشتگرد ملک ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت برما، انگلینڈ ، کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، مودی نے بھارت کا چہرہ مسخ کر دیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانیں قربان کی، پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ کے پیچھے بھارت ہے۔
وزیر ریلوے نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، بھارتی عوام کو مودی سرکار سے ہوشیاررہنا چاہئے، 1500 سے زائد کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا۔ بھارت جعلی انکاؤنٹر کرتا ہے، جو پاکستانی بھارتی جیل میں تھے انہیں غائب کردیا گیا، پندرہ سو سے زائد کشمیروں کو مختلف یونیورسٹیوں سے اٹھایا گیا۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ جیلوں میں قید مسلمانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے، بھارت نے 2014 میں بہار میں دھماکے کرائے، بھارت نے 2019 میں پلواما کا ڈرامہ رچایا اور منہ کی کھائی، بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میں گرفتار ہوا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارت نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی املاک پر قبضے ہو رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔ پہلگام واقعہ کا مقصد ہندؤوں کو کشمیر میں لاکر بسانا ہے، 8 لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں دہشتگرد کیسے پہنچ گئے؟
انھوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارا پانی بند کریں تو ہم آپ کی سانس بند کردیں گے۔ ایٹمی ہتھیار شوکیس میں سجانے کے لیے نہیں رکھے۔ غوری، شاہین اور غزنوی ہم نے چوکوں پر سجانے کے لیے نہیں رکھے ، ہمارے میزائلوں کا رخ بھارت کی طرف ہے، بھارت نے کوئی مس ایڈوینچر کیا تو اس کے گلے پڑ جائے گا۔
وفاقی وزیرحنیف عباسی نے کہا کہ 1960 میں سند طاس معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت تین دریا ہمیں اور تین دریا بھارت کو ملے، قومی سلامتی کمیٹی نے دلیرانہ فیصلہ کیا ہے، بھارت نے دھمکی دی ہم نے کر دکھایا، دس دن گزرنے دیں بھارتی ائیر لائنز اپنی حکومت کا گریبان پکڑے گی۔
مزیدپڑھیں:طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے پہلگام واقعہ طاس معاہدہ بھارت نے کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی روش کمار نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران مصافحے کے تنازع پر سخت ردعمل دیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر، جس کے 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، گفتگو کرتے ہوئے روش کمار نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ کھیل ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہوتا ہے، لیکن اگر بھارتی کپتان پاکستانی کپتان سے ہاتھ ہی نہیں ملاتے تو یہ کیسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہے۔
کوئی شک نہیں @ravish_journo برصغیر کے سب سے بہترین صحافی ہیں سنئیے ان کا بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستان سے ہاتھ نہ ملانے پر تبصرہ pic.twitter.com/ZfrpnwKU5u
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) September 15, 2025
انہوں نے کہا کہ میچ کھیلا جا رہا ہے، ٹکٹیں بک رہی ہیں، اس سے آمدنی بھی ہو رہی ہے اور پھر عوام کو یہ کہہ کر بہلایا جا رہا ہے کہ کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔
’میچ سے قبل پہلگام دہشت گرد حملے میں مارے گئے افراد کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔۔۔ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو ایک ٹوکن تھما دیا گیا ہو تاکہ وہ اسی کو حب الوطنی سمجھ کر خوش رہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز
روش کمار نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان کیا بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی منظوری کے بغیر دیا جاسکتا تھا، اگر کسی میچ میں پاکستانی یا کوئی اور کپتان غزہ یا فلسطین پر بیان دے تو کیا آئی سی سی اسے برداشت کرپائے گی۔
ان کے بقول سوریا کمار یادیو کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ میں سیاست کس حد تک شامل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے
روش کمار نے مزید کہا کہ جس طرح بھارتی میڈیا کو ’گودی میڈیا‘ کہا جاتا ہے، ویسا ہی حال اب کرکٹ کا بھی دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم پر بھارت کوئی اعتراض نہ جتا سکا، تو کیا اس پر بھی بھارتی کپتان کوئی بیان دینا پسند کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹس مین اسپرٹ ایشیا کپ بھارت بھارتی کپتان پاکستان پاکستانی کپتان روش کمار سوریا کمار یادیو شنگھائی تعاون تنظیم غزہ فلسطین مصافحے کا تنازع