پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ثروت صباء
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری جنرل ثروت صباء نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے عیاں ہوتا جا رہا ہے، سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں، پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری جنرل ثروت صباء نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے عیاں ہوتا جا رہا ہے، سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں، پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، ملکی دفاع کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں ثروت صباء نے کہا کہ پاک فوج صرف پاکستان کی سرحدوں پر نہیں رہتی ہے، بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستی ہے اور مادر وطن کی بقاء اور سلامتی کے لیے پاکستان کا ہر بچہ ہر بیٹی، ہر ماں، ہر بزرگ اور ہر جوان بغیر وردی کے سپاہی ہیں، ہم اپنے وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی ثالثی سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی بھارت مسلسل خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے، بھارت معاہدے کے باوجود پاکستان کو پانی سے محروم رکھا ہوا ہے، جو المیہ ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، عالمی قوتیں اسکا نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ثروت صباء پاک فوج نے کہا
پڑھیں:
پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، احمد شریف چودھری
لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ طلباء و طالبات نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔