عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2025ء) ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
دادو میں مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ پر متنازع کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے دھرنے سے خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا ہمیں نوٹیفکیشن دکھایا جائے۔(جاری ہے)
پولیس بچوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کر رہی ہے، پانی نہیں ہوگا تو تم بھی مروگے، یہ طلبہ اور بچے سب کے حقوق کےلیے لڑ رہے ہیں، ہمیں ہر صورت متحد رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف شہید بھٹو کا نہیں، سب کا ہوں، سندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت تمام غیر سیاسی افراد کا بھی نمائندہ ہوں، دریائے سندھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ذوالفقار علی بھٹو شہید بھٹو کرتے ہیں
پڑھیں:
حفیظ جمال نے زندگی محنت کشوں کے نام کر دی،حیدر خوجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات کامریڈ حیدر خوجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گہرے رنج و غم کے ساتھ عوامی ورکرز پارٹی کراچی یہ اطلاع دے رہی ہے کہ ہماری بائیں بازو کی جدوجہد کے عظیم سپاہی، حفیظ جمال تقریباً 103 برس کی عمر میں ہم سے جدا ہو گئے۔
کامریڈ حفیظ جمال نے اپنی پوری زندگی سوشلسٹ نظریات، برابری اور محنت کش طبقے کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ ان کی ایک صدی پر محیط شاندار جدوجہد انقلابی نظریات، عزم و استقلال اور سماجی انصاف کے غیر متزلزل عہد کی روشن مثال رہی۔
قبل از تقسیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رکن کی حیثیت سے کامریڈ حفیظ جمال نظریاتی استقامت، قربانی اور انقلابی ثابت قدمی کی علامت رہے۔ پاکستان کی ترقی پسند اور بائیں بازو کی تحریک میں ان کی خدمات ہمیشہ رہنمائی کا چراغ بنی رہیں گی۔
عوامی ورکرز پارٹی کراچی، کامریڈ حفیظ جمال کے اہلِ خانہ، رفقائے کار اور اْن تمام افراد سے دلی تعزیت اور گہرے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے جو اْن کی انقلابی جدوجہد سے متاثر ہوئے۔
ہم کامریڈ حفیظ جمال کی شاندار خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ اْن کے خواب ایک منصفانہ، برابری پر مبنی اور جمہوری معاشرے کو آگے بڑھائیں گے۔