ٹنڈوالہ یار میں دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی، اس دوران اپنے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ 6 کینالز منصوبے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ 

ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کیا اور کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب نے کینالز منصوبے کی سمری پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی معیشت میں سندھو دریا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ کو بنجر بنایا جارہا ہے، میں پوچھتا ہوں اس وقت میں سندھ اسمبلی، ایم این ایز اور ایم پی ایز کہاں ہیں؟

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو ’’سر‘‘ کے خطاب سے نواز دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستانی نژاز برطانوی شہری لندن کے میئر صادق خان کو ’’سر‘‘ کے خطاب سے نواز دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک خصوصی تقریب میں لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر کو اس خطاب سے نوازا۔

کنزرویٹو پارٹی نے صادق خان کو یہ اعزاز دینے کی شدید مخالفت کی تھی تاہم شاہ چارلس سوم کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے۔

کنزرویٹو پارٹی نے میئر لندن صادق خان کو ملنے والے اعزاز کے خلاف ایک دستخطی مہم چلائی تھی۔ جس کے دوران پٹیشن پر 2 لاکھ 25 ہزار کے قریب افراد نے دستخط کیے تھے۔

میئر لندن صادق خان کو ’’سر‘‘ کا خطاب ملنے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے لندن کی صاف ہوا، سستی رہائش اور مفت اسکول کھانوں کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

اس سے قبل صادق خان کو نئے سال کے اعزازات میں گزشتہ برس 30 دسمبر کو ’’نائٹ ہڈ‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔

پاکستانی نژاد مسلم صادق خان کو یہ خطاب ملنے پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی اور بالخصوص پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب نے اس اعزاز کو جشن کی طرح منایا۔

متعلقہ مضامین

  • لندن کے میئر صادق خان کا اعزاز، شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا خطاب
  • عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر خراج تحسین
  • شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو ’’سر‘‘ کے خطاب سے نواز دیا
  • سندھ اور کراچی کو نظر انداز کیا گیا، پیپلزپارٹی کا بجٹ پر تحفظات کا اظہار
  • اسرائیلیوں نے ہمیں "بین الاقوامی پانیوں" سے اغواء کیا تھا، گریٹا تھنبرگ
  • وفاقی بجٹ میں16 منصوبے سندھ کے بجائے وزارت ہا ئوسنگ کو دے دیے گئے
  • بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا رخ موڑنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا
  • قومی بجٹ 2025-26: ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول منظور کرلیا
  • سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر ایاز صادق کی شرکت
  • ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا