بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے کہ وہ اپنی فصلوں کی کٹائی کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرسکتا ہے؟

بی ایس ایف نے اعلان کیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کرلیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت نےروایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوط نہیں رہے گا، جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان پہلگام واقعہ تنازعہ کشیدگی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پہلگام واقعہ کشیدگی

پڑھیں:

بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

اٹاری (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔بھارتی حکام نے انڈین پاسپورٹ رکھنے والی ایک خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا ، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔
ادھر کراچی میں موجود بھارتی خاتون جو 40 برس بعد پاکستان اپنے بھائی سے ملنے آئی تھیں اب حالات کے پیشِ نظر وطن واپس جارہی ہیں، خاتون کا کہنا تھا یہاں آکر بہت اچھا لگا، اب جلدی جانا پڑ رہا ہے تو رونا آرہا ہے۔

اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک   شٹر ڈاﺅن ہڑتال، کاروباری مراکز بند 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت جنگی جنون میں مبتلا، سرحدی گاؤں میں فصلوں کی کٹائی کیلئے 2 دن کی مہلت
  • غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنے والے پاکستانیوں کی دردناک کہانیاں
  • بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کیلیے عوام کو دو دن کی مہلت
  • بھارت کی آبی جارحیت:پیشگی اطلاع کے بغیر مظفرآباد قریب ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا
  • بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ
  • بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے
  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات
  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام