پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اتوار کو 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 بھارتی شہری واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں، گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 536 پاکستانی بھارت سے واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی واپس چلے گئے ہیں۔
دونوں ملکوں کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ایسے پاکستانی جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے یا وہ پاکستان چھوڑ گئے تھے اور ان دنوں واپس پاکستان آئے تھے یا پھر ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، ان کے یہاں بچے ہیں اور وہ ان دنوں واپس بھارت اپنے خاندان سے ملنے یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے ان کی واپسی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کے پاس پاکستان کا لانگ ٹرم ویزا ہے لیکن وہ ان دنوں انڈیا میں موجود تھے انہیں پاکستان واپسی کے لئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو واپس پاکستان آنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، اٹاری بارڈر میں کئی ایسی فیملیز خاص طور پر خواتین موجود ہیں جو خود تو بھارتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور بچے پاکستانی ہیں۔اسی طرح واہگہ بارڈر پر ایسی خواتین واپس بھارت جانے کی منتظر ہیں جن کے بچے اور شوہر انڈین ہیں لیکن وہ خود پاکستانی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتنازع کسی بھی صورت بھارت اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ تنازع کسی بھی صورت بھارت اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ پاکستانی قوم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، زاہد بشیر ڈار بھارت نے بھی اسرائیل کی روش اختیار کرلی، مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کردیے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، وفاقی وزیراطلاعات ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیا مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکاشائر کاؤنٹی نے معافی مانگ لی
لندن:انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔
پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے والا مداح اسٹیڈیم بدر
کلب کے مطابق اس واقعے سے ایک روز قبل یعنی ہفتے کے دن پاکستانی اور بھارتی شائقین کے درمیان ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جب کچھ مداحوں نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جس سے بھارتی شائقین کے ساتھ تلخی پیدا ہوئی۔ اس صورتحال کو سکیورٹی عملے نے تحمل سے حل کیا اور پرچم لہرانے والے مداحوں نے احتراماً پرچم واپس رکھ دیا۔
اسی تناظر میں اتوار کو سکیورٹی ٹیم نے محتاط اور حفاظتی رویہ اختیار کرتے ہوئے فاروق نذر سے متعدد بار مؤدبانہ انداز میں کہا کہ وہ اپنی شرٹ کو ڈھانپ لیں تاکہ کسی ممکنہ تصادم سے بچا جا سکے مگر انہوں نے بار بار انکار کیا۔
لنکا شائر کے بیان میں مزید کہا گیا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ صرف پاکستان کی شرٹ پہننے پر مداح کو نہیں نکالا گیا بلکہ ہمارا اقدام صرف حفاظتی خدشات کی بنیاد پر تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کا اثر کرکٹ تعلقات پر بھی پڑا ہے۔
حال ہی میں لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف دو میچز کھیلنے سے انکار کیا جن میں سیمی فائنل بھی شامل تھا۔
اب آنے والے ایشیا کپ میں بھی بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز پاکستان کے خلاف بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کھیل کو سیاست کا شکار بنا رہا ہے۔