اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت ہوئی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے، عبدالغفور حیدری
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ شو پیس قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کسی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کو گاجر، مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 10 صحافیوں نےخفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا، ملک کی موجودہ شو پیس قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یوآئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ ہم حلف اٹھاتے ہیں اگر تم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، آج کا اجتماع پوری دنیا کے لیے پیغام ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم کرنے
پڑھیں:
غزہ میں نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے، اسرائیل کو 1 ٹن کوئلہ نہیں دینگے، کولمبیا
اپنے ایک بیان میں کولمبییئن صدر کا کہنا تھا کہ میرا ملک اسرائیل کیجانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کریگا، کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو Gustavo Petro کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل کو نہیں بھیجا جائے گا، وہ اس کی ذمے داری لیتے ہیں، جو بھی شپمنٹ اسرائیل کے لیے تیار ہے، اسے فوری طور پر روکا جائے گا۔ کولمبییئن صدر کا کہنا ہے کہ میرا ملک اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گا، کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔