ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی جس کی تصدیق اداکار ناصر چنیوٹی نے بھی کی تھی لیکن پہلگام حملے کے بعد فلم مشکلات کا شکار نظرآتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم کو مؤخر کر دیا گیا ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Telly Creates (@tellycreates)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ’سردار جی 3‘ سے ہانیہ کے فلمائے گئے تمام مناظر نکال دیے جائیں گے، اور ان کا کردار کسی اور اداکارہ کے ساتھ دوبارہ فلمایا جائے گا جو کہ ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں مواقع تلاش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم میں کون سا کردار ادا کریں گی؟
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت پہلے ہی ہو جانا چاہیے تھا‘۔ ایک انڈین صارف نے کہا کہ کیا انڈین اداکار ختم ہو گئے تھے جو ایک پاکستانی کو اس فلم میں کاسٹ کیا۔
ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر انڈیا کی وجہ سے سپر اسٹار نہیں بنی بلکہ وہ اپنے کام کی وجہ سے سپر اسٹار ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ دونوں فنکار ساتھ کوئی پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔
واضح رہے کہ فلم سردار جی 3، جو بھارتی پنجابی سنیما کی مشہور فرنچائز کا تسلسل ہے جس کی کاسٹ اور کہانی کو پروڈیوسر نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
بالی وڈ کے مشہور اداکار جوتے کے بغیر کیوں چلتے ہیں؟ دلخراش وجہ سامنے آگئی
MUMBAI:بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی عجیب واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جس میں اداکارہ کو فلم میں کام کے لیے قائل کرنے کے لیے پھولوں سے بھرا ٹرک پیش کرنے اور فلموں کی کامیابی سمیت دیگر معاملات پر منفرد واقعات پیش آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار وجے انٹونی کے ساتھ ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے جوتے پہننے ترک کردیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار کو بڑی اسکرین میں خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ان کو زندگی میں انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا کہ وہ حیرت انگیز اور مشکل کام کر رہے ہیں۔
وجے انٹونی کی شادی فاطمہ وجے انٹونی سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں میرا اور لارا تھیں لیکن ان کی بڑی بیٹی میرا نے 19 ستمبر 2023 کو اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی ہے، گھریلو ملازمہ نے ان کی لاش دیکھی اور اس واقعے پر پورا خاندان گہرے صدمے میں چلا گیا۔
فلم ڈائریکٹر وجے ملٹن نے انکشاف کیا کہ وجے انٹونی نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی بیٹی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اب کبھی جوتے نہیں پہنیں گے اور میرا کی موت کو بھلانے کے لیے خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کی لیکن تاحال اس صدمے سے نکل نہیں پائے۔
وجے ملٹن نے بتایا کہ میں وجے انٹونی کو 20 سال سے جانتا ہوں لیکن گزشتہ دو برس سے میں ان سے بہت قریب ہوں کیونکہ میں نے ان کی زندگی کے سب سے بدترین دور کو قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔
فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسٹار اداکار پچاکاران 2 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور اس کے فوری بعد ان کی بیٹی میرا کا انتقال ہوگیا اور اس صدمے سے باہر آنے کے لیے انہوں نے خود کام میں مکمل طور پر مصروف رکھنا شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا اس کے باوجود وہ تاحال اس صدمے سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔