فیصل آباد، 12 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل، انکوائری کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
عمران اسلم: فیصل آباد، فن لینڈ میں 12 سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل ،واقعہ کی انکوائری کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر،ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسراور سول ڈیفینس آفیسر ممبران مقرر ہیں، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا
تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی،مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فن لینڈ
پڑھیں:
آزادکشمیر میں دلخراش واقعہ: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔
بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر لڑکی کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔