اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں کی اتار چڑھائو کے سبب عالمی مالیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہیں، فوجی تصادم جیسے بڑی جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی اور خودمختار قرضوں کے پریمیئم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں،آئی ایم ایف نے اس صورتحال کے تناظرمیں عالمی برادری کی جانب سے مل کر احتیاطی اقدامات کرنے اورممالک کے مالیاتی ڈھانچوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ عالمی مالیاتی استحکام رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال، تجارتی پالیسی میں تبدیلیاں اور جغرافیائی سیاسی خطرات سے مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی میں اضافہ ہورہاہے، امریکہ کی جانب سے متوقع سے زیادہ ٹیرف عائد کرنے کے منصوبوں کے اعلان کے بعد خطرے والے اثاثہ جات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے ، آئی ایم ایف کے ''گروتھ ایٹ رسک'' ماڈل کے مطابق عالمی مالیاتی حالات سخت ہو چکے ہیں اور معاشی ترقی پر منفی اثرات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اثاثوں کی قیمتوں میں کمی ابھرتی معیشتوں کو سب سے زیادہ متاثر کر سکتی ہے، جن کی کرنسیاں اور سٹاک مارکیٹس پہلے ہی کمزور ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمزور مالی استحکام کے حامل ممالک میں قرضوں کی سطح پہلے ہی بلند ہے، ایسے ممالک میں خودمختار بانڈ مارکیٹ بھی متاثرہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی تصادم جیسے بڑی جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی اور خودمختار قرضوں کے پریمیئم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہاہے کہ مالیاتی اداروں کو مرکزی بینکوں کی لیکویڈیٹی سہولیات تک رسائی کے لیے تیار رہنا چاہیے اورابھرتی ہوئی معیشتوں کو مالیاتی منڈیوں کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی ذخائر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں نان بینک مالیاتی اداروں پر نگرانی اور ڈیٹا رپورٹنگ کے تقاضے سخت کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جبکہ کریپٹو اثاثہ جات کے ممکنہ وسیع استعمال کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوطزری فریم ورک اور واضح ٹیکسیشن پرمبنی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پرزوردیاگیاہے ۔

آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مالیاتی حالات اور عالمی معیشت میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ایک ایسا ماحول تشکیل دے رہی ہے جس میں فوری اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایک نئی مالیاتی بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ عالمی برادری کو مل کر احتیاطی اقدامات کرنے اور اپنی مالیاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو مزید مضبوط بنانے عالمی مالیاتی آئی ایم ایف کی ضرورت کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو ہوگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع میں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوئے ہیں جبکہ اس وقت اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی اموات ریکاڈ نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں۔ 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ، ایک لاکھ 64 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت آئے ہیں۔

علاوہ ازیں 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ، 22 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 1834 عمارتیں سیل، 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔


محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے بتایا کہ ڈینگی کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سیٹلائیٹ ٹاؤن ڈی بلاک، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری،  ڈھوک منشی، سی ، ڈھوک کھبہ، لکھن، نیو کٹاریاں سمیت سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا نوٹس لیں، جماعت اسلامی بلوچستان
  • بی آئی ایس پی ادائیگیوں کا نیا ڈیجیٹل نظام ، ڈھائی لاکھ مستفیدین کی تربیت جون 2026 تک مکمل ہوگی
  • راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی    
  • حماس کا ٹرمپ کے غزہ پلان پر جزوی اتفاق، مزید مذاکرات کی ضرورت پر زور
  • سیلاب سے 2لاکھ گھر متاثر ہوئے‘ عالمی برادری مدد کرے: حافظ عبدالکریم
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا عالمی برادری نوٹس لے،جاوید قصوری
  • اسرائیلی جارحیت: آئرلینڈ کے صدر کی عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کی اپیل
  • آئرلینڈ کے صدر کی عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کی اپیل، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
  • ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے