بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ، اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے،عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ،وہ اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے، پاکستانی چینلزپابندی کامطلب یہ ہے کہ پاکستانی بیانیہ چل رہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ بھارتی صحافی یہ کہہ رہے ہیں کہ مغرب اور خطے میں ہمارا بیانیہ نہیں چل رہا،بھارت کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا اورخارجہ پالیسی بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ یہ ساراکھیل ہماراپانی روکنے کے لئے کھیلاگیا،بھارت کوئی بھی ایکشن کرے گاتواس کادوگناجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دہشت گردی کا پروموٹربناہواہے،ہم بہترین کی امیدرکھتے ہیں مگربدترین کیلئے بھی تیارہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مودی سرکار کی بوکھلاہٹ عیاں، ٹائمز سکوائر پر بھارتی احتجاج کی کوشش ناکام
نیویارک: مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام ہو گیا۔
یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا۔
بھارت کے اس متوقع احتجاج کے ردعمل میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد بھی ٹائمز سکوائر پہنچ گئی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھارتی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
اپنی اس ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اصل ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینا ہے، ٹائمز سکوائر پر احتجاج کی ناکامی اور پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی کو مودی حکومت کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔