وزیر داخلہ محسن نقوی کا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہمیں بھارتی تحقیقات پر اعتبار نہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی تحقیقات پر اعتبار نہیں، غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کل ہی بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، بھارت نے کچھ بھی کیا اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کی تحقیقات پر اعتبار نہیں، غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو 3 اطراف سے گھیر کر نشانہ بنایا، 54 دہشت گرد مارے گئے، حالیہ دنوں میں کسی بھی آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ خوارج کو بیرونی آقاؤں نے پاکستان میں دہشت گردی کےلیے بھیجا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات ہوئی تھی کہ ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے، ہلاک خوارج کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولابارود برآمد ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے تمام لوگوں کے لیے پیغام ہے۔