سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2019 کے پلوامہ واقعہ کے بعد ایک بار پھر مودی سرکار پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کررہی ہے۔ پاکستانی قوم مودی کی جارحیت کے سامنے متحد ہے۔

اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، جیسا کہ 2019 میں ہم نے بھرپور جواب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے

انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اہمیت پر زور دیا ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ میں اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا رہا ہوں کہ آر ایس ایس کے نظریے کی قیادت میں ہندوستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ آرٹیکل 370 کی غیر قانونی منسوخی کے بعد کشمیر میں بھارتی جبر میں شدت نے کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو مزید ہوا دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی جارحیت نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا، ہم ایک پاکستانی قوم کے طور پر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور جنگ کو ہوا دینے کے مودی کے عزائم کی مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بیرونی دشمن کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے سب سے پہلے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام کارروائیوں کو روکا جائے جن سے قوم تقسیم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسی خود ساختہ شخصیات سے کسی مضبوط مؤقف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، وہ بھارت کے خلاف کبھی نہیں بولیں گے کیونکہ ان کی غیر قانونی دولت اور کاروباری مفادات بیرون ملک ہیں۔ وہ بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان مالی مفادات کے تحفظ کے لیے وہ پاکستان پر غیر ملکی جارحیت اور بے بنیاد الزامات کے سامنے خاموش رہتے ہیں۔ ان کا خوف بہت سادہ ہے کہ اگر وہ سچ بولنے کی ہمت کریں تو بھارتی لابی ان کے آف شور اثاثے منجمد کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان مودی جارحیت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی مودی جارحیت وی نیوز انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کی جارحیت کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کا وزیراعلیٰ کے پی کو عہدہ چھوڑے کا بیان، گنڈاپور کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ کے پی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلیٰ منصب چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کےپی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔

بنوں بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے، عدالتوں کی جانب سے احکامات بھی موجود ہیں، لیکن آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جاتی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فراز مغل نے کہا کہ گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائےگا۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں جیسن ہولڈر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا علی امین گنڈا پور اگر خیبر پختونخوا میں امن قائم نہیں کر سکتے تو عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے
  • پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے
  • ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،عطا تارڑ
  • ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافے کی دھمکی؛ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
  • صدر مسعود پزشکیان کا دورہ: ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا، اظہارِ تشکر
  • ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ پر پی ٹی آئی کے اندر اختلاف، مونس الٰہی کا بیان سامنے آگیا
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر پاکستانی قوم کا دل سے شکرگزار ہیں،ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت؟ وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا
  • عمران خان کا وزیراعلیٰ کے پی کو عہدہ چھوڑے کا بیان، گنڈاپور کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا