’مجھ پر بہت برا حملہ ہوا ہے‘، معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں ان پر حملہ ہوا ہے۔
رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ اکبر کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں جہاں ٹوٹے ہوئے شیشے سیٹوں پر پڑے ہوئے تھے۔
بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار سوال کر رہے تھے، میں ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتا، اس لیے ویڈیو بنا کر یہ واضح کر رہا ہوں کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے قسمیں اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پرینک یا ڈرامہ نہیں، بلکہ حقیقت ہے کہ ان پر بہت ہی برا حملہ ہوا ہے اور جو نقصان نہیں ہونا چاہیے تھا وہ ہوا ہے۔
رجب بٹ نے کہا کہ ان کی اور ان کے دوستوں کی جان بچ گئی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی کی تفصیلات وہ کل یا پرسوں وی لاگ میں بتائیں گے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ متنازع اقدامات اور دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ وہ سعودی عرب سے عمرہ ادا کرنے کے بعد قطر اور دبئی گئے، آج کل وہ لندن میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’سارا چکر اسائلم کا تھا‘، یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
واضح رہے کہ پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیانات سے دفعہ 295 اے اور 295 سی کی توہین کی ہے۔
اس تنازعے کے بعد رجب بٹ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی جس میں انہیں حالتِ احرام میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ رجب بٹ حملہ لندن یو ٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رجب بٹ حملہ یو ٹیوبر حملہ ہوا ہے انہوں نے کے بعد
پڑھیں:
جاپانی یوٹیوبر اپنی نوکیلی ٹھوڑی کیوجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
جاپان میں جونوچی نامی یوٹیوبر نے اپنی لمبی اور نوکیلی ٹھوڑی کی وجہ سے آن لائن شہرت حاصل کرلی ہے۔
یوٹیوبر کی اس منفرد ظاہری شکل نے اسے مزاق کا نشانہ بننے کے بجائے ایک منفرد برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔
جونوچی خود کو "world’s longest chin" کے نام سے پیش کرتے ہیں اور اس کی ٹھوڑی واقعی نمایاں حد تک لمبی اور نوکیلی ہے جسے ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز جاپانی کارٹونز کے کردار کے جیسا قرار دیتے ہیں۔
اس منفرد خصوصیت نے انہیں تقریباً 350,000 سبسکرائبرز کی تعداد تک پہنچا دیا ہے اور ایکس اور ٹک ٹاک پر مزید فالوونگ حاصل ہوئی ہے۔ ان کے کل فالوورز 750,000 سے زائد بتائے جا رہے ہیں۔
جونوچی کے مطابق ان کی ٹھوڑی پانچ سال کی عمر کے بعد نمایاں طور پر بڑھنے لگی۔ انہوں نے بچپن میں زیادہ دودھ پینا شروع کیا بڑی عمر میں ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ زیادہ دودھ پینا اس کا سبب نہیں ہے، بلکہ غالباً جینیاتی عوامل ہیں۔
انہوں نے اپنی بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں تین سال کی عمر تک ٹھوڑی معمولی تھی، مگر پانچ سال کی عمر تک نوکیلی ہو چکی تھی۔
اسکول کے دنوں میں انہیں ٹھوڑی کی وجہ سے مذاق کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر جونوچی نے اس کو اپنی منفرد پہچان بنایا اور اسے قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی دنیا میں برانڈ بیلڈنگ کیلئے استعمال کیا۔
وہ اپنی چین پر شوخی سے بات کرتے ہیں اور اسے اپنی content کا محور بناتے ہیں، جس نے انہیں ہزاروں لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت میں بدل دیا ہے