بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا دونوں ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی نریندر مودی نے فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دیدی بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت اور پاکستان
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔