طورخم سرحد سے مزید 1100 غیر قانونی تارکین وطن بے دخل: محکمۂ داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی جاری ہے۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم سرحد سے 1100 غیر قانونی تارکین وطن بےدخل کیے گئے جبکہ 631 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی افغانستان واپس بھجوایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے طورخم سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاءمحکمۂ داخلہ نے بتایا کہ7 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو انگور اڈہ سرحد سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 50 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو افغانستان بجھوایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر حالیہ فالو اپ آپریشنز میں مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 71 ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خوارج مارے گئے، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والی کارروائی میں 54 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 سے 27 اپریل کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 54 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقوں میں فالو اپ آپریشن میں 17 خوارج مارے گئے۔
مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشتگرد ہلاک کردیے
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملکی امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید 17 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینوزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے نتیجے میں مزید 17 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی آپریشن میں 71 خارجیوں کی ہلاکت سے واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم اور چوکس ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاک افغان بارڈر شمالی وزیرستان وزیراعظم محمد شہباز شریف