وزیراعلیٰ مریم نواز کا ازاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ لینے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا، ان کے والدین آج بڑا فخر محسوس کررہے ہوں گے، لیپ ٹاپ اسکالرشپ پروگرام میں زیادہ حسہ بچیوں کا حصہ رکھا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے جو طلبا کے لیے لیپ ٹاپس کا سلسلہ شروع کیا تھا، وہ سلسلہ پچھلے 5 سال ٹوٹا رہا، اس بات کا افسوس ہے کہ ہزاروں طلبا اس ٹیکنالوجی کی سہولت سے محروم رہ گئے ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج پھر وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی اسکالرشپ بغیر میرٹ کے نہیں دی گئی، ہرسال ایک لاکھ لیپ ٹاپس طلبا کو دیں گے، ہونہار طلبا کے لیے اسکالزشپس کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے، ہونہار طلبا آج کے سپراسٹارز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت سے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں، کوئی بھی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے 5 ہزار طلبا کے لیے بھی اسکالرشپ کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھی اسکالرشپ مریم نواز لیپ ٹاپس طلبا کو کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :