پاکستان پر الزامات: نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے حالیہ کشیدگی پر بھارتی صحافی کے الزامات پر انہیں لاجواب کردیا اور کہا کہ پانی بند کرنے پر پاکستان واقعی ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت ہیں تو عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں۔
یہ بات انہوں نے سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
بھارتی صحافی نے نجم سیٹھی سے استفسار کیا کہ کیا پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا یہ بھارت پر ایک الزام ہے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ اس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ ہی تھا بھارت کے چند طاقتور اور خفیہ عناصر اس میں ملوث ہیں، اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کی ناکامی اور خفیہ اداروں کی ناکامی سے متعلق سوالات کے جوابات ابھی تک سامنے نہیں آئے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی میڈیا وزیرِ اعظم اور حکمران جماعت سے اس حوالے سے سخت سوالات نہیں کررہا، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات پر پاکستان کا ردعمل بالکل بھی جذباتی نہیں نہ ہی ہماری جانب سے جنگی جنون نظر آتا ہے بلکہ اگر آپ اپنے لوگوں سے کہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر میمز دیکھیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ پاکستانی عوام اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لے رہے تاہم حکومت سنجیدہ ہے، پاکستانی عوام بھارتی میڈیا کی جانب سے بغیر تحقیقات انگلیاں پاکستان کی طرف اٹھانے پر حیران ہیں ہمیں نہیں معلوم کہ بھارت کیا کرے گا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ بھی بھارت کرے گا، اس کا ہمارے پاس جواب ضرور ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ پانی روکنے پر پاکستان نے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی کیا واقعی ایسا ہے؟ اس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ جی بالکل یہ سنجیدہ معاملہ ہے پورے پاکستانی نیوکلیئر پروگرام کا تصور اسی بنیاد پر قائم ہے جیسا کہ ایک سابق وزیرِاعظم نے کہا تھا کہ ہم نے یہ بم کسی تہوار پر چلانے کے لیے نہیں بنایا، اگر بھارتی فوج سرحد عبور کرکے آزاد کشمیر یا پاکستانی علاقے پر قبضہ کرلے تو پاکستان اپنی ہی سرزمین پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کراچی کی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کرے کیوں کہ یہ پاکستان کا معاشی گلا گھٹنے کے مترادف ہے تو پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، اگر پانی کا رُخ موڑنے یا پاکستان کو قحط کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے عوام کو مسلح افواج پر زبردست اعتماد ہے، اگر کوئی کشیدگی ہوئی تو ہماری افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی، پہلگام واقعے کے کوئی ثبوت موجود ہیں تو انہیں بھارتی میڈیا کے سامنے نہیں بلکہ پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا جائے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سارے معاملے میں پاکستانی حکومت نے بہت ذمہ دارانہ انداز میں ردعمل دیا اور بھارت سے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک اس معاملے میں شامل کرکے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، میرے خیال میں یہ معاملہ اب صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان نہیں رہا بلکہ اب یہ بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان بھی ہے، چین نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے، چینی بیانات اور پاکستان کو دی گئی فوجی معاونت کی پیشکش اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے تو چین کا ردعمل کیا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہتھیار استعمال بھارتی صحافی کرے گا
پڑھیں:
حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کرلی؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوال
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کر لی، معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں کہیں آپ آ جائیں پارٹی کو سنبھال لیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی، پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے، ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی، ان کے پاس 6 لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین بھی ہیں، ایک بندے کے پاس دس دس عہدے ہیں۔ اگر یہ پارٹی ہوتی تو ہر بندے کے پاس ایک ایک عہدہ ہوتا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے
انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول اس لیے نہیں کہ ساری شوگر ان کے کنٹرول میں ہیں، لوٹ مار کی کوئی کمی رہ گئی تھی تو یہ لوگ لوٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں ہے، انہیں صرف یہ پڑی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے، چینی کے بحران کے بعد گندم کا بحران آئے گا، کسانوں کو انہوں ڈبو دیا ہے۔ پی ٹی آئی تو پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی۔
صحافی نے سوال کیا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں، آئیں بتائیں کیا ایشو ہیں؟
جس کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اس وقت اسمبلی کون سی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا رہا ہے، پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو نااہل کر دیا گیا، اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو نااہل کرنا چاہ رہے ہیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں جو جس کا دل چاہتا ہے کرتا ہے۔