بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے اس کو معطل کیا گیا ہے، بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی۔
اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے معاملات میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ فی الحال بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ہم کل کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملے گا۔
بھارتی سیاستدان نے کہا کہ یہ پانی کہاں جائے گا، ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا اس کا جواب دیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ بھارتی فوج کا مقابلہ کرینگے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے... پورا خطہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، نائب وزیراعظم ،ترجمان دفتر خارجہ، ترجمان پاک فوج کی مشترکہ نیوز... اسحق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا بچہ بچہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، غلام محمد
گلگت بلتستان کے وزیر قانون کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور ملکی سالمیت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ بھارتی کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ملکی دفاع اور ملکی سالمیت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم ہندوستانی حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کا اپنا پلان ہے۔ بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ گلگت بلتستان کا ہر جوان لالک جان ہے۔ آج کے ملکی حالات میں ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی اس قسم کا ڈرامہ بہت کیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا آبی دہشتگردی ہے۔