WE News:
2025-08-14@13:05:53 GMT

بولنے سے زیادہ پرفارم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، بابر اعظم

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

بولنے سے زیادہ پرفارم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سب کی طرح انہیں بھی بولنا آتا ہے لیکن وہ باتیں بنانے سے زیادہ میدان میں پرفارم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمر اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان دنوں ملک میں جارجی پی ایس ایل 10 مقابلے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  مجھے زیادہ باتیں کرنا پسند نہیں گو ہر کوئی بول سکتا ہے اور اسی طرح مجھے بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور مجھے لوگوں کی عزت کرنی آتی ہے۔

بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے کہا کہ جتنے ان کے نمبرز تبدیل ہوئے ہیں کسی اور کے نہیں ہوئے لیکن ان کے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کی ڈیمانڈ تھی کہ اوپن کروں پھر جو پاکستان کی ضرورت ہے وہاں کھیلتا ہوں لیکن میرا کبھی اپنا انفرادی ہدف نہیں رہا کہ میں بطور اوپنر ہی کھیلوں نہ میں نے کبھی ضد کی بلکہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار رہوں۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری

انہوں نے کہا کہ میں ریٹنگ میں کافی عرصہ اوپر بھی رہا ہوں لیکن یہ بات میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیوں کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مسقتل مزاجی سے ہمیشہ اچھا پرفارم کرتا رہوں۔

مزید پڑھیں: جب قومی ٹیم تباہ ہوجائے گی آپ تب کچھ کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

پی ایس ایل کے حوالے سے بابر  اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ آدھا گزر چکا ہے، ہم  کئی میچز کبھی بیٹنگ اور کبھی بولنگ میں ہارے اور فیلڈنگ میں خاص طور پر ہم اچھے نہیں رہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز خواہ کوئی بھی ہوں پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے لیکن یہ دیکھنا چاہیے کہ اہم وقت پر وکٹ نہیں دینی اور فیلڈنگ کے وقت کیچ نہیں چھوڑنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم بابر اعظم پرفارمنس بابر اعظم کم گو پی ایس ایل 10.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بابر اعظم پرفارمنس بابر اعظم کم گو پی ایس ایل 10 پی ایس ایل کہا کہ

پڑھیں:

رضوان اور بابر اسٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے

کراچی:

پاکستانی سینئر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم اسٹرائیک ریٹ میں تمام آئی سی سی فل ممبر ممالک کے کرکٹرز سے پیچھے رہ گئے۔

 یکم جنوری 2024 سے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں دونوں کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم ہے، اس عرصے میں رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 75.03  رہا جبکہ بابر نے 78.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کی خراب فارم کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے طول ہی پکڑتا جا رہا ہے، بابراعظم کو ون ڈے میں سنچری بنائے 712 دن بیت گئے۔

 ایشیاکپ 2023 میں نیپال کیخلاف اننگز کے بعد پھر سے پاکستانی اسٹار اب تک کمال نہیں دکھا پائے، ون ڈے کرکٹ میں 2 برس کے دوران 78 رنز سے آگے نہیں بڑھے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے قدم بوجھل ہوچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، یہ بابر کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں پانچواں موقع ہے جب وہ کھاتہ نہیں کھول پائے۔

 اس سے قبل وہ اگست 2023 میں افغانستان کے خلاف  بغیر کوئی رن بنائے  رخصت ہوگئے تھے، اسی حریف کے خلاف انہوں نے لگاتار 2 ففٹیز بنائی تھیں، اس کے بعد ایشیا کپ 2023 میں نیپال کیخلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 یہ بدستور بابراعظم کی اب تک آخری انٹرنیشنل سنچری بنی ہوئی ہے، اس کے بعد انہوں نے 28 اننگز میں 929 رنز 37.16 کی اوسط اور79.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے، یہ ان کی کیریئر اوسط  54.62  اور 87.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے کہیں کم ہے، اس دوران بابر نے 9 ففٹیز اسکور کیں، ان کا سب سے بڑا اسکور 78 رہا۔

 اس خراب فارم کے دور سے قبل بابراعظم نے 102 ون ڈے اننگز میں 19 سنچریاں اور 37 ففٹیز بنائی تھیں۔ نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں جڑی گئی سنچری کے بعد صرف ون ڈے میں ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی بابراعظم کی فارم زوال کا شکار ہوئی، تب سے اب تک ان کی 10 ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ اوسط 23.15 رہی جس میں کوئی بھی سنچری شامل نہیں۔

 انہوں نے صرف 3 ففٹیز اسکور کی ہیں، ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر نے 24 میچز کے دوران 33.54 کی اوسط سے 738 رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے میں بابراعظم سے کپتانی بھی چھن گئی، ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد واپس لوٹے، قومی ٹی 20 میں ان کی جگہ بھی باقی نہیں رہی۔

متعلقہ مضامین

  • ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
  • عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
  • اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
  • میرے پاس 27ویں آئینی ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • بابر اعظم اور محمد رضوان اسٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے، فارم بھی مسئلہ بن گئی
  • اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
  • اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
  • رضوان اور بابر اسٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے
  • اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو