Express News:
2025-05-01@09:59:57 GMT

ملیبرن کنسرٹ پلانر نے نیہا ککڑ کی پول کھول دی

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

ملیبرن ایونٹ کے منتظم نے نیہا ککڑ کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے جس کے بعد میلبرن کنسرٹ کے حوالے سے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

کچھ دن قبل نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی تھی اور انتظامیہ پر ناکافی سہولیات، ادائیگی نہ ہونے، اور ناقص انتظامات کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بینڈ کے لیے کھانے اور ہوٹل کی سہولت موجود نہ تھی اور وینڈرز کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث ساؤنڈ چیک میں بھی تاخیر ہوئی تھی۔

اس بیان کے جواب میں آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزر بکرم سنگھ رندھاوا نے وضاحت دی کہ کنسرٹ کا اہتمام میلبرن کی ’بیٹ پروڈکشن‘ نے کیا تھا اور نیہا ککڑ کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تمام فریق کھل کر بات کر رہے ہیں تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، کیونکہ وہ خود موقع پر موجود تھے اور حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

رندھاوا کے مطابق نیہا ککڑ نے خود تاخیر کی، اور کنسرٹ کے شرکاء ان کے منتظر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیہا تقریباً ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچیں، جس پر حاضرین ناراض ہوگئے کیونکہ آسٹریلیا میں وقت کی پابندی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، خاص طور پر جب ٹکٹ کی قیمت 300 آسٹریلین ڈالر ہو۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نیہا ککڑ نے یہ کہہ کر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا کہ صرف 700 لوگ موجود ہیں، اور جب تک ہال مکمل نہیں بھرتا، وہ اسٹیج پر نہیں آئیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیہا ککڑ

پڑھیں:

’’دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی‘‘؛ حکیم شہزاد نے اپنے ازدواجی رشتے کا راز کھول دیا

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں ایسے راز افشا کیے ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔

دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا اور اس کے بعد تنازعات کی دلدل میں ایسا پھنسا کہ آج تک نکل نہ سکا۔ مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد عدالتی جنگوں میں الجھی دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔

حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے آئے تھے، بعدازاں ان کے شوہر بن گئے اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بظاہر ان کی ازدواجی زندگی معمول کے مطابق لگتی تھی، دونوں ایک دوسرے کے لیے تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے، مگر پس پردہ کہانی کچھ اور ہی نکلی۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کچھ اس انداز میں بیان کی کہ سننے والوں کے ہوش اڑ گئے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا ’’میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی ماں میرے پاس اپنے کیسز کے سلسلے میں آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر میں اس سے کبھی دل سے نہیں جڑا۔‘‘

حکیم شہزاد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک مددگار طبیعت کے مالک ہیں اور انہیں خدشہ تھا کہ اگر وہ دانیہ کے قانونی معاملات میں مدد کرتے رہے، تو لوگ افواہیں پھیلائیں گے۔ اسی بدنامی کے خوف سے انہوں نے دانیہ سے شادی کرلی، نہ دل کی آواز پر، نہ کسی جذبے کی بنیاد پر، بلکہ محض ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ کے تحت۔

ان کی اس کھلی بات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ لوگوں نے نہ صرف حکیم شہزاد کے الفاظ کو بے رحم اور توہین آمیز قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ جس عورت کے ساتھ نکاح میں بندھے ہیں، کم از کم اس کے بارے میں اتنی سرد مہری سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ایک صارف نے لکھا، ’’تم دونوں ایک دوسرے کے لائق ہو۔‘‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’اگر وہ کسی شریف گھرانے سے ہوتا، تو یوں بیوی کو نیچا نہ دکھاتا۔‘‘ جب کہ کسی نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’’آج جو تھوڑی بہت شہرت ہے، وہ دانیہ کی وجہ سے ہے، اور بدلے میں یہ سلوک؟‘‘
 

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی وجوہات: گلگت و سکردو کی فلائٹس آج بھی منسوخ و تاخیر کا شکار
  • قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ
  • جھیل سیف الملوک کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
  • شاہد آفریدی نے دبئی میں کھانے کا ہوٹل کھول لیا
  • بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
  • بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • ’’دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی‘‘؛ حکیم شہزاد نے اپنے ازدواجی رشتے کا راز کھول دیا
  • سلمان یا شاہ رخ خان؟ بیرون ملک لائیو کنسرٹ کرنے کے زیادہ پیسے کون لیتا ہے؟
  • پہلگام واقعے کو مودی کی چال قرار دینے پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف غداری کا مقدمہ