راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، شراب برآمد، ڈیل کی کوشش کرنے والے اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
راولپنڈی میں ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔