بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولپمپئین ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کردیا ہے۔
قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف،سپیڈ سٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی تھی۔پہلگام حملے سے محض ایک روز قبل نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے جیولن تھرو کیلئے مدعو کیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
پنجاب کے پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی عائد
لاہور:پنجاب حکومت نے شہریوں کو صحت بخش ماحول کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر کے باغات کو نو اسموکنگ زون قرار دے دیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، vapes اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔
پارکس میں مختلف مقامات پر نو اسموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی جبکہ پارک میں موجود عملہ اور اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، تمام پی ایچ اے اتھارٹیز کو دس دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پروہبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال اور فروخت ممنوع ہے۔