اپریل 2025 میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان میں اپریل 2025 میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کانفلیکٹ سٹڈیز (پکس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اپریل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 287 افراد مارے گئے۔‘
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 73 فیصد عسکریت پسند تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی اموات جون 2024 کے بعد سب سے کم رہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوئی جبکہ فاٹا میں شدت پسندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی، مارچ میں یہ تعداد 61 تھی۔‘
خیبر پختونخوا میں شدت پسند حملے معمولی کم لیکن ہلاکتوں میں 48 فیصد کمی آئی۔ اپریل 2025 کے دوران کوئی خودکش حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔
’پنجاب میں عسکریت پسندوں نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں عشر وصولی کی کوشش کی۔‘
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں عسکریت پسندوں
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔