بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے۔ یہ حقائق ارچنا تیواری کے سامنے ایک کشمیری ڈرائیور نے بیان کیے۔ جبکہ ارچنا تیواری نے یہ گفتگو حقائق جاننے کے لیے ریکارڈ کی۔ جس میں کشمیری ڈرائیور نے بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ارچنا تیواری کے اس سوال پر کہ آیا 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی؟ کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا ’ ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے

ارچنا تیواری نے پھر سوال کیا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا ہے کہ ہاں! یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے۔   10 کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشتگرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں؟ اس کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہو جائے گی۔

کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری سے  کہا کہ ’یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں ، پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا ہے۔ پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے۔ جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے۔ پھربھارتیوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری

دوسری طرف سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے۔ ارچنا تیواری کا سچ سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام  فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے۔کشمیری ڈرائیور کی گفتگو  مودی سرکار کے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارچنا تیواری پہلگام واقعہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارچنا تیواری پہلگام واقعہ کشمیری ڈرائیور نے ارچنا تیواری نے مودی سرکار

پڑھیں:

بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے: بیرسٹر سیف

---فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے جنرل نے پھوڑ دیا، نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سول و ملٹری افسران فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں۔

پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل فارغ، انڈین فوج کے دو یونٹس لڑ پڑے، 5 سکھ اہلکار ہلاک

کراچی مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے...

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے ریاستی دہشتگردی کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنالی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر بارود سے اڑا دیے
  • بی بی سی نے پہلگام واقعے پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ/ بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ،بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ؛ ڈراما بے نقاب ہونے پر  بھارت بوکھلا گیا، الزامات کی سیاست شروع
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
  • پہلگام فالس فلیگ؛ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بڑھتے مظالم، نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا
  • بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فسطائی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے: بیرسٹر سیف
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار؛ سرحدی علاقے خالی کروا لیے