امریکا کا بھارت کے ساتھ13کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، سمندری ویژن سافٹ ویئر ، تربیت شامل
معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام میں مدد دے گا،خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، امریکی حکام
امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا، معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا موقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دے گا۔دفاعی مبصر کا کہناتھا کہ معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔