پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔
وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔پروفیسر وکٹر گا نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں نے حملے کیے لیکن چین نے پاکستان پر بلاوجہ الزام تلاشی کے بجائے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔پروفیسر وکٹر گا کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے، پاکستان اور چین اچھے برے وقت کے اتحادی پڑوسی ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا، پاکستان اور چین کی دفاعی پارٹنرشپ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا... پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ عام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سالمیت کے دفاع پاکستان کی مدد کرے گا وکٹر گا
پڑھیں:
پاک فوج کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے جنگی مشقیں جاری
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاپاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کےلیے ہر دم تیار ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جنگی حکمتِ عملی کے پیشِ نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ان مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتیں بھرپور طریقے سے دکھا رہے ہیں۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔
اس سے قبل 29 اپریل کو پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا تھا، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے تھے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔