نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جو جان بوجھ کر ملبہ ہم پر ڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے، امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جو جان بوجھ کر ملبہ ہم پر ڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا، بھارت کے اندر سے بھی لوگ نریندر مودی کی بات پریقین کرنے کو تیار نہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندر مودی زبانی کلامی الزام لگانے کے بجائے شواہد دے، مودی کو عالمی سطح پر اور بھارت کے اندر بھی شکست ہوئی، موجودہ حالات میں غیریقینی کی صورتحال برقرارہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت جتنی طاقت استعمال کرےگا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائےگا،کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرےگا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے واضح کیا ہےکہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا، مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔