بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور میں راہنما مسلم لیگ نون کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے۔؟ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا وطیرہ ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے لڑائی کرکے ہمیشہ اپنا نقصان کیا، پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے۔؟ ہم خطے میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر، پاکستان کی ٹرمپ انتظامیہ سے کردار ادا کرنے کی توقعات
فائل فوٹوپاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقعات وابستہ کرلیں۔
امریکا میں سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا جنگوں کے خاتمے اور دنیا میں پائیدار امن قائم کرنے کا مقصد خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیر دو جوہری طاقتوں میں سب سے بڑا فلیش پوائنٹ ہے۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت یا تحقیق کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی غیر منطقی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ہو سکتا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حتمی تصفیہ نہیں ہوجاتا تب تک یہ مسائل درپیش رہیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔تاہم پاکستانی قوم اپنے قومی وقار کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا جانا معاہدے کی شقوں کے منافی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی ضرورتوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔