کراچی: سرجانی ٹاؤن سے 15 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 15 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن گہرام گوٹھ میں پیش آئے اس واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اغواء کا مقدمہ مغوی کے والد کی مدعیت میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق مغوی علینہ 30 اپریل کو نجی اسکول میں دسویں جماعت کا امتحان دینے گئی تھی اور جس کے بعد سے علینہ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔
مدعی کے مطابق اس کی بیٹی علینہ کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مغوی علینہ کی تلاش شروع کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرجانی ٹاؤن
پڑھیں:
رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
رحیم یار خان:کچہ کے علاقے میں واقع شیخانی پولیس چوکی پر درجنوں ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ڈاکوؤں حملے کے بعد فرار ہو گئے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور کچہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے اور ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق، حملہ آور درجنوں ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد ڈی پی او عرفان علی سموں خود بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو ریاست اور قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے، انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بزدلانہ حملے کا خمیازہ ڈاکوؤں کو بھگتنا ہو گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کو گرفتار یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔
علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کچہ کے گردونواح کو گھیرے میں لے لیا ہے۔